کراچی اور حب چوکی سے دو نوجوان جبری طور پر لاپتہ

186

کراچی اور بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے دو افراد کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی، حاجی شاہ علی گوٹھ سے 24 جولائی 2026 کی رات تقریباً 1:30 بجے 26 سالہ عامر غنی کلمتی ولد شمس الدین کلمتی کو رینجرز اہلکاروں نے ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

دوسری جانب خضدار کے رہائشی محمد عارف ولد ذاکر اسماعیل کو 17 جولائی 2026 کی صبح تقریباً 7 بجے حب چوکی کے سے ایم آئی اور ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق محمد عارف اس سے قبل بھی جبری گمشدگی کا شکار رہ چکے ہیں، جبکہ ان کے والد ذاکر اسماعیل بھی 11 فروری 2013 سے جبری گمشدگی کا شکار ہیں ۔