پنجگور، نوشکی: مرکزی شاہراہوں پر 3 بڑی گاڑیوں پر مسلح حملے

16

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں مرکزی شاہراہوں پر مسلح افراد کی ناکہ بندی کے دوران تین بڑی گاڑیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پنجگور میں چیدگی روٹ پر مسلح افراد نے دو بڑی گاڑیوں پر فائرنگ کرکے تمام ٹائروں کو تباہ کردیا۔ دریں اثناء نوشکی میں کچکی کے مقام پر کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسلح افراد نے ایک کنٹینر گاڑی کو فائرنگ کے بعد نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔

دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے تاہم مذکورہ دونوں روٹس پر بلوچ لبریشن آرمی کا کنٹرول ہے۔

بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے آج ایک تفصیلی بیان میں نوشکی، مستونگ اور دالبندین میں مرکزی شاہراہوں پر بیس گاڑیوں کو حملوں میں تباہ کرنے اور مزید آٹھ کو تحویل میں لینے اور خاران میں شاہراہوں پر تین پلوں کو دھماکوں میں تباہ کرنے سمیت روڈ تعمیراتی کمپنی کے سائٹ پر بھاری مشنری و گاڑیوں کو تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ دشمن ریاست کی معاشی اور عسکری شہہ رگوں پر کاری ضرب لگانا ہماری حکمتِ عملی کا بنیادی حصہ ہے، اور ان حالیہ کامیاب کارروائیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ قابض ریاست اب اپنے نوآبادیاتی مفادات کا تحفظ کرنے اور اپنے گرتے ہوئے مالیاتی ڈھانچے کو سنبھالنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔ دھرتی کے وسائل کی لوٹ مار کو روکنا اور دشمن کو معاشی طور پر مفلوج کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے