وڈھ: مسلح افراد کی ناکہ بندی، ایکسی ویٹر کے ذریعے پل کو مسمار کیے جانے کی اطلاع

209

وڈھ کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے باعث علاقے میں آمدورفت متاثر ہو گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے کراچی کوئٹہ اہم شاہراہ پر ناکہ بندی قائم کر دی ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے۔

اسی مقام پر ایک ایکسی ویٹر کے ذریعے ایک پل کو مسمار کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کی رابطہ سڑکیں مزید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

تاحال اس واقعے سے متعلق سرکاری حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، ناہی واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔