بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل چینل ہکل نے آٹھ جولائی کو بلوچستان کے علاقے بیلہ کے مرکزی شاہراہ پر پاکستانی فوج کے ایک کانوائے پر منظم حملے کی وڈیو جاری کردی۔
نو منٹ ساتھ سیکنڈ کے دورانیہ کے وڈیو میں جدید ہتھیاروں سے لیس بی ایل اے فتح اسکواڈ کے سرمچار انتہائی منظم انداز میں فورسز کو نشانے بناتے ہیں ۔ وڈیو میں سول کپڑوں میں ملبوس پاکستانی فوجیوں کی لاشیں گاڑیوں اور زمین میں پڑی ہیں۔
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بی ایل اے کے جنگجو قافلے کو گھیرے میں لیتے ہوئے فائرنگ کرتے ہیں۔ سرمچار ایک دوسرے سے بلوچی اور براہوئی زبان میں بات کرتے ہوئے صورتحال سے آگاہی دے رہے اور فائرنگ کرتے ہوئے فوجیوں کے قریب پہنچ کر انہیں ہلاک کرکے انکی بندوقین ضبط کرلئے جاتے ہیں۔
بلوچ لبریشن آرمی کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فوج کے سترہ اہلکار ہلاک ہوئے تھیں۔


















































