بلوچستان کے ضلع خاران میں پاکستانی فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپیں جاری ہے۔
آج صبح پاکستانی فورسز نے خاران کے علاقے لجے اور گردنواح میں آپریشن کا آغاز کیا جہاں انہیں مسلح حملوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں بڑی تعداد میں فورسز کو نقل و حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ علاقے میں فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی جاسکتی ہے۔



















































