زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں مسلح افراد کا حملہ
ایس پی قدوس دہوار زیارت كے مطابق حملے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو ایس ایچ او سمیت نو اہلکار شامل ہيں۔
ہلاک ہونے والوں میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین اور ایس ایچ او کواس صحبت خان شامل ہيں۔ ہلاک اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال زیارت منتقل کیا گیا ہے۔
حملہ پولیس اہلکاروں پر گیا۔ گزشتہ رات سے مسلح افراد اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔



















































