بیلجیئم اور اسپین نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، امریکا اور پرتگال ایونٹ سے باہر

1

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں بیلجیئم اور اسپین نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ امریکا اور پرتگال کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

سیٹل میں کھیلے گئے میچ میں بیلجیئم نے امریکا کو 1-4 سے شکست دی۔ بیلجیئم کی جانب سے چارلس ڈی کیٹالاری نے 9ویں اور بعد ازاں دوسرا گول بھی اسکور کیا، جبکہ ہینس ویناکین نے 57ویں منٹ میں ٹیم کی برتری مزید مستحکم کی۔ بیلجیئم نے اختتامی لمحات میں ایک اور گول کرکے اسکور 1-4 کر دیا۔

امریکا کی جانب سے واحد گول ٹِل مین نے 31ویں منٹ میں کیا، تاہم اس کے بعد ٹیم مزید کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور بیلجیئم نے باآسانی کامیابی اپنے نام کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

دوسری جانب ڈیلاس میں کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے پرتگال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے دی۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول میکائیل میرینو نے 90ویں منٹ میں اسکور کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ پرتگال کا عالمی کپ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ شکست کے بعد پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا نہ ہونے پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور میدان میں آبدیدہ ہوگئے۔

کوارٹر فائنل میں اسپین اور بیلجیئم مدمقابل ہونگے ۔