خضدار: حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے ہاتھوں نوجوان قتل

116

بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایک نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایک شخص کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کر دی۔

ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسر ولد لال جان کے نام سے ہوئی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یاسر کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا، جس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔

مقامی ذرائع نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کارروائی میں پاکستانی فورسز کے حمایت یافتہ مسلح گروہ کے افراد ملوث تھے، جنہیں بلوچ حلقے “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے پکارتے ہیں۔