خضدار کے علاقے مولہ منجالو میں ایک گھر پر پاکستانی فورسز کے ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ آج صبح تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔ حملے میں عرفان ولد عبدالحمید، میر گل ولد محمد حسین، علی گل ولد محمد حسین اور ایک اور شخص جاں بحق ہوئے۔
ذرائع کے مطابق منیر نامی شخص حملے میں زخمی ہوا، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اسے طبی امداد کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔



















































