جھل مگسی کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک عورت سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ملزمان فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق جھل مگسی سٹی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ میر واہ میں مسلح افراد نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے ایک عورت حلیمہ بی بی زوجہ غلام نبی اور ان کے مبینہ آشنا صحبت خان ولد آدم خان کو قتل کر دیا اور واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال جھل مگسی منتقل کر دی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

















































