جھل مگسی: سرکاری حمایت یافتہ گروہ کے ٹھکانے پر مسلح افراد کا حملہ، اسلحہ ضبط

26

مسلح افراد نے ٹھکانے پر قبضہ کر کے وہاں موجود ارکان کو تحویل میں لے لیا، ٹھکانہ تباہ

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تحصیل گنداواہ کے علاقے مل میں مسلح افراد نے مقامی طور پر قائم سرکاری حمایت یافتہ گروہ کی ایک چوکی پر قبضہ کرلیا۔

اس دوران مسلح افراد نے گروہ کے ارکان کو یرغمال بنانے کے بعد ان سے اسلحہ چھین لیا اور چوکی کو آگ لگا دی، تاہم خواتین کی درخواست پر گرفتار اہلکاروں کو مسلح افراد نے رہا کردیا۔

قبل ازیں ایک لیویز چوکی کو جھل مگسی میں مسلح افراد نے کنٹرول میں لیکر اسلحہ و ساری ضبط کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں، جو پاکستانی فورسز، پولیس اور ڈیتھ اسکواڈز پر حملوں اور تھانوں پر قبضوں میں ملوث رہی ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔