بلوچ لبریشن آرمی نے زیارت میں پاکستانی فورسز کے دو کیمپوں پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

0

بلوچ لبریشن آرمی کے آفیشل چینل ہکل نے زیارت میں پاکستانی فورسز کے دو کیمپوں پر حملے کی ویڈیو جاری کردی۔

چار منٹ پچپن سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو میں بلوچ سرمچاروں کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں جدید ہتھیاروں سے لیس، بلوچستان کی بیرک ہاتھ میں لیے ممکنہ اہداف کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔

فورسز کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرمچار پاکستانی فورسز کے کیمپوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرکے بھاری ہتھیار قبضے میں لیتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرمچار ایک دوسرے کو آگے پیش قدمی کے دوران صورتحال سے آگاہی دے رہے ہیں اور سرمچاروں کے دستے پرسکون انداز میں کیمپوں میں داخل ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں پاکستانی فورسز پر فائرنگ کے بعد اہلکاروں کے بھاگ جانے کے مناظر بھی شامل ہیں، اور سرمچار کیمپوں کے اندر گھس کر ان کی املاک کو آگ لگاتے ہوئے، بھاری تعداد میں پاکستانی فورسز کے زیرِ استعمال ہتھیار ضبط کرکے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں