کوئٹہ: مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی، پاکستانی فورسز پر حملہ، پولیس اہلکار ہلاک

376

کوئٹہ میں لکپاس کے قریب میاں غنڈی کے مقام پر مسلح افراد کی جانب سے شاہراہ پر ناکہ بندی اور اس کے بعد پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ کو بند کی ہے۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب مزید تین ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں، تاہم سرکاری حکام کی جانب سے اس کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔