کیچ میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر 16 جون کو گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد ہوگی۔ پولیس
بلوچستان ضلع کیچ پولیس انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق موصولہ تھریٹ الرٹ اور سکیورٹی خدشات کے باعث 16 جون 2026 کو صبح صادق سے شام 5 بجے تک ہر قسم کی گاڑیوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس کیچ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران ضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہر قسم کی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد رہے گی۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ساتھ ہی شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے ہدایت پر عملدرآمد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
اعلامیے میں پابندی کے فیصلے کی وجہ سکیورٹی خدشات اور موصولہ تھریٹ الرٹ کو قرار دیا گیا ہے۔


















































