بلوچستان کے علاقے قلات میں پاکستانی فوج کو حملوں میں بھاری جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ طویل جھرپوں میں حملہ آوروں نے فوج کی ایک گاڑی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ علاقے حالات کشیدہ تاحال کشیدہ ہیں۔
آج صبح قلات کے علاقے اسکلکو میں پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت مسلح افراد نے گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں فوجی آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہے تھے۔ حملے کے نتیجے متعدد اہلکاروں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ حملے کے باعث فورسز نے پسپائی اختیار کی۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ حملے کے بعد فورسز نے گاڑیوں میں ایک دفعہ پھر پیش قدمی کی کوشش کی جس کے بعد طویل جھڑپوں کا آغاز ہوا۔ حملے میں فورسز کی تین گاڑیاں براہ راست حملے کی زد میں آئیں جبکہ حملہ آوروں نے ایک گاڑی کو فوجی ساز و سامان سمیت اپنی تحویل میں لے لیا۔
جھڑپوں میں فورسز کی ایک بکتر بند گاڑی کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور ڈروں طیاروں سے شیلنگ اور بمباری کی اطلاعات ہیں جہاں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔


















































