کیچ: پاکستانی فورسز کا آپریشن، متعدد گھر نذرِ آتش

293

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کی جارہی ہے، اس دوران کوھاڈ میں داد محمد ولد چاکر نامی شخص کے گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ مذکورہ شخص کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا ہو، بلکہ اس سے قبل بھی ان کے متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے تمپ کے علاقے رودبن میں بھی چھاپوں اور آپریشن کی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔