زہری: پاکستانی فوج پر حملہ، مسلح جھڑپوں میں ہلاکتیں

0

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں پاکستانی فوج کو مسلح حملوں میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

زہری کے علاقے بلبل میں گذشتہ مسلح افراد نے مختلف مقامات پر پاکستانی فوج کو اس وقت حملوں میں نشانہ بنایا جب فوج بکتر بند گاڑیوں، ٹینک اور دیگر گاڑیوں میں علاقے میں پیش قدمی کررہی تھی۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صبح اور شام کے وقت گھنٹوں تک شدید نوعیت کی جھڑپیں جاری رہی۔ اس دوران علاقہ مکین گھروں میں محصور رہے جبکہ علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونجتا رہا۔

جھڑپوں میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔