کوئٹہ کینٹ سے نکلنے والی ٹرین پر بم دھماکہ، متعدد ہلاک و زخمی

71

‏کوئٹہ چمن پھاٹک کے قریب ایک ٹرین پر دھماکے کے نتیجے میں دو بوگیاں الٹ گئی ہیں جبکہ ایک بوگی میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں ریلوے لائن کے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ ٹریک پر ٹرین کی بوگیاں اُلٹی ہوئی ہیں۔ ٹرین کینٹ سے آرہی تھی جب دھماکے کا نشانہ بنی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ خودکش دھماکہ ہے۔

جائے وقوعہ سے ایک عینی شاہد نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے کی شدت کی وجہ سے ٹرین کی دو بوگیاں الٹ گئی ہیں جن میں آگ بھڑک اٹھنے کی وجہ سے ایک بوگی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاکتوں کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ چمن پھاٹک کے قریب اس وقت پیش آیا کینٹ ایریا سے شہر کی طرف آ رہی تھی، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ دھماکہ خودکش ہے جبکہ جائے وقوعہ پر فائرنگ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹرین مسافروں سے بھری ہوئی تھی کیونکہ عید کی آمد کی وجہ سے لوگ گھروں کو جا رہے تھے۔

دھماکے کے باعث کوئٹہ شہر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔