بلوچستان کے ضلع کیچ کی سب تحصیل بل نگور میں درچکو اور جت کے درمیانی علاقے میں پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو آئی ای ڈی دھماکے کے بعد مسلح حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے دو اہلکاروں کی ہلاکت اور پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔ ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں سے دو کی شناخت جام عابد اور ڈینش فیاض کولاچی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز کے قافلے کو پہلے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد مسلح افراد نے حملہ کیا۔
حملے میں جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے تاحال مزید سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔













































