کوئٹہ سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کی جانب سے ایک فوری نوعیت کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں بلوچستان اور کراچی میں مسلح حملوں کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
پولیس نے خطرے میں دعوئ کیا ہے کہ انٹیلیجنس اطلاعات کے مطابق بی ایل اے کی قیادت بلوچستان اور کراچی میں ہیروف 3 نامی نئے آپریشن کے تحت حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ممکنہ اہداف فوجی تنصیبات، پیٹرول پمپس، بینک، پولیس اسٹیشنز اور دیگر ادارے ہو سکتے ہیں۔
حملوں کی نوعیت کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں خودکش بمباروں کا استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ مسلح تنظیم نے اہم مقامات کی ریکی (نگرانی) بھی مکمل کر لی ہے۔
آئی جی بلوچستان کے دفتر نے تمام متعلقہ ڈی آئی جیز (DIGs) اور ایس ایس پیز (SSPs) کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ 5 روز کے اندر سینٹرل پولیس آفس میں جمع کرائیں۔



















































