پنجگور میں فوجی آپریشن و ناکہ بندی

187

پنجگور کے علاقے سبزآب اور سوراپ میں پاکستانی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ہے، جہاں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور زمینی کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے سبزآب اور گردونواح کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں سے مختلف مقامات پر شیلنگ کی گئی۔

تاہم حکام کی جانب سے تاحال کسی جانی نقصان یا گرفتاریوں کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔

ادھر پنجگور کے علاقے پل آباد کراس پر گزشتہ شب ناکہ بندی کے دوران نامعلوم افراد نے نادرا کی ایک گاڑی کو روک کر اس میں موجود سامان سمیت آگ لگا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔