بلوچستان: فرنٹیئر کور کو نیا ہیڈکوارٹر “ویسٹ” قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی

25

پاکستان کے وفاقی حکومت نے بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا نیا ہیڈکوارٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں قائم کیے جانے والے اس نئے ہیڈکوارٹر کو “فرنٹیئر کور بلوچستان (ویسٹ)” کا نام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف سی بلوچستان کو انتظامی بنیادوں پر دو بڑے حصوں میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔ ان میں “ایف سی بلوچستان (نارتھ)” شامل ہے، جس کا ہیڈکوارٹر کوئٹہ میں واقع ہے، جبکہ “ایف سی بلوچستان (ساؤتھ)” کا ہیڈکوارٹر تربت میں قائم ہے۔