چاغی میں نہتے شہریوں پر فورسز کی فائرنگ قابل مذمت ہے – بلوچستان بار کونسل

452

بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجزئی، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین، ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں چاغی کے نہتے عوام پر فورسز کی جانب سے فائرنگ اور ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی دنوں سے فورسز نے امن و امان کے نام پر لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے-

انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر فائرنگ کسی بھی صورت غیر قانونی عمل ہے- دنیا کی سب سے بڑی پروجیکٹ ریکوڈک اور سیندک کے عوام روزگار کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، گذشتہ کئی دنوں سے مقامی لوگ فورسز کے تشدد کے شکار ہیں، آج ایک بار پھر چاغی کو لہولہان کردیا گیا –

انہوں نے کہا کہ فورسز کی فائرنگ سے ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور متعدد افراد جن میں کمسن بچے بھی زخمی ہوئے ہیں اس المناک انسان سوز واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر میں کل مورخہ 19 اپریل کو عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے-