زامران: پاکستانی فورسز کا آپریشن، دو افراد جاں بحق

6

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران ڈمبانی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز (ایف سی) نے علاقے میں دورانِ آپریشن چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے مکینوں کو ہراساں کیا۔ اس دوران ایف سی نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ زیرِ حراست باپ اور بیٹے کی لاشیں پھینک دی گئیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت کہدہ پیر محمد زامرانی اور ان کے بیٹے عبداللہ یلان زئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقے کے لوگوں نے پاکستانی فورسز کی جانب سے آئے روز مکینوں کو تنگ کرنے اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت فورسز کو لگام دے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق غیر مقامی فورسز اہلکار بلوچ روایات کو آئے روز پامال کرتے ہیں، جبکہ رات کے وقت گھروں پر سرچ لائٹس بھی ڈالتے ہیں۔