اورناچ اور قلات میں پاکستانی فوج بم دھماکے

1
file photo

بلوچستان کے علاقے اورناچ اور قلات میں پاکستانی فوج کو بم دھماکوں میں جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ضلع خضدار کے علاقے اورناچ میں مرکزی آر سی ڈی شاہراہ پر نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کی ایک گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

گذشتہ روز قلات کے علاقے چپر میں پاکستانی فورسز کو اس وقت دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ علاقے میں آپریشن کی غرض سے پیش قدمی کررہے تھے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں مسلح جھڑپیں ہوئی ہیں جہاں پاکستانی فوجی اہلکاروں سمیت دو بلوچ آزادی پسندوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

حکام نے تاحال مذکورہ واقعات کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کیئے ہیں۔