بارکھان میں ایف سی کرنل اور ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر دھماکہ اور مسلح حملہ

492

بلوچستان کے ضلع بارکھان مسلح افراد نے پاکستانی فورسز فرنٹیئر کور کے کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمشنر کے مشترکہ قافلے پر گھات لگا کر بڑا حملہ کیا۔

حملے کا نشانہ بننے والے قافلے میں فورسز کی متعدد گاڑیوں سمیت موٹر سائیکل شامل تھیں۔

اطلاعات کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے قافلے کو دھماکے میں نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کی، جس کے ساتھ ہی علاقے میں یکے بعد دیگرے کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

حملے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔