گوادر: کلانچ اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں پاکستانی فورسز کی آپریشن

199
فائل فوٹو

بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے کلانچ اور اس کے گردونواح میں آج پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد میں نقل و حرکت اور ممکنہ آپریشن کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے پہاڑی علاقوں میں داخل ہو کر ایک آپریشن کا آغاز کیا ہے، تاہم سرکاری سطح پر تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد کو صبح کے وقت علاقے میں دیکھا گیا، جہاں انہیں مختلف پہاڑی علاقوں کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے رپورٹ کیا گیا۔

تاحال کسی قسم کے جانی نقصان یا گرفتاریوں کی باضابطہ اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔