سوراب: پچیس افراد جبری لاپتہ، فورسز کی علاقہ مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کی دھمکی

233

پاکستانی فورسز نے ایف سی کیمپ کے قریب گھروں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا، مکینوں کی شکایت۔

بلوچستان کے ضلع سوراب سے موصول اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 25 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

تحویل میں لیے گئے افراد کے نام تاحال منظرِ عام پر نہیں آ سکے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اس دوران پاکستانی فورسز نے سوراب میں ایف سی کیمپ کے قریب واقع آبادی کو خالی کرنے کا حکم دیا، مکینوں کا کہنا ہے کہ انہیں دھمکی دی گئی ہے کہ اگر علاقہ خالی نہ کیا گیا تو انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

مکینوں نے بتایا کہ انہیں اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔