جیونی کے سمندر میں پاکستانی فورسز پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک

195

بلوچستان کے ضلع گوادر کے ساحلی علاقے جیونی کے سمندر میں پاکستانی فورسز کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ حملے میں تین اہلکاروں کے ہلاکت کی تصدیق

اتوار کے روز جیونی میں پاکستانی فورسز پر مسلح حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق جیونی کے سمندر میں فورسز کے بوٹ کو اس وقت مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا جب وہ سمندر میں گشت پر تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حکام نے واقعے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ بلوچستان کے سمندر میں پاکستانی فورسز کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔