مستونگ: پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ

608

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستانی فورسز کے قافلے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے قافلے میں شامل گاڑی کو بم حملے کے بعد راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے بعد شدید فائرنگ اور مزید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔