کوئٹہ: اے ٹی سی عدالت نے 16 بلوچ مظاہرین کی 7 روزہ ریمانڈ حاصل کرلی

454

کوئٹہ سے جبری لاپتہ ظہیر بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف گذشتہ دنوں احتجاج کے دوران فورسز کی طرف سے گرفتار 16 بلوچ مظاہرین کی اے ٹی سی عدالت نے 7 روز کیلئے ریمانڈ حاصل کرلی ہے ۔

بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ بلوچ نے بتایا کہ گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ فورسز نے مظاہرین پر تشدد کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ‏19 سالہ افتخار کو پر امن احتجاجی مظاہرے میں پولیس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ہسپتال جانے کے تمام راستے بند کیے ، انکا سیول ٹرام سینٹر میں چیک اپ کے دوران پتا چلا کہ افتخار کے سر ، ناک اور سینے کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے ، وہ اس حالت میں بھی اپنے والدہ کے ساتھ دھرنے میں شرکت کرنے آیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ پر امن مظاہرین پر ایف-آئی -آر درج کرنے والے ادارے یہ بتائے کہ ریاستی پولیس اور خفیہ اداروں کے نہتے شہریوں پر اس جابرانہ رویے کا احتساب کون کرے گا؟

‏افتخار سمیت تمام نوجوانوں کے ایک ایک زخم کی ذمہ داری بلوچستان حکومت اور پولیس پر عائد ہوتی ہے۔