مچھ شہر و گردونواح کے شاہراہ بدستور سرمچاروں کے زیر کنٹرول ہیں ۔ بی ایل اے

940

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کی آپریشن درہ بولان کے تحت بلوچ سرمچار گذشتہ بیس گھنٹوں سے مکمل طور پر مچھ شہر اور گردونواح کے شاہراہوں کا کنٹرول مضبوطی سے سنبھالے ہوئے ہیں اور شہر بھر میں مختلف جگہوں پر مورچے قائم کرکے مستعد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران وقفے وقفے سے دشمن فوج شہری آبادیوں پر اندھا دھند مارٹر گولے برسا رہا ہے، جو رہائشی علاقوں میں جاکر گر رہے ہیں۔ یہ شبہ موجود ہے کہ ان مارٹر حملوں میں شہریوں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہورہا ہے۔ تاہم تمام سرمچار محفوظ و مضبوط پوزیشنوں پر مستعد ہیں اور دشمن کا مقابلہ دلیری سے کررہے ہیں۔ مزید تفصیلات بہت جلد میڈیا میں جاری کی جائینگی۔