زاہدان: مسلح افراد کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت تین اہلکار ہلاک

729

مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان ہائی وے پر مسلح افراد نے پاسداران انقلاب کے لیفٹیننٹ کرنل حسین علی جودانفر سمیت تین ارکان کو ہلاک کر دیا۔

مغربی بلوچستان میں سرگرم نیوز ایجنسی “حال وش” کے مطابق مسلح افراد نے زاہدان ہائی وے اور جون آباد چوکی کے قریب پاسداران انقلاب کی ایک نجی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں پاسداران انقلاب کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری ایران مخالف تنظیم جیش العدل نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرانجام دیا گیا۔