پاکستان کا مغربی بلوچستان میں فضائی حملہ، متعدد گھر تباہ، خواتین و بچے جانبحق

1079

پاکستان نے ایران حملوں کے جواب میں مغربی بلوچستان میں حملے کیئے-

اطلاعات کے مطابق پاکستان نے گذشتہ روز ایرانی حملوں کے جواب میں ایران کے زیر انتظام بلوچ صوبے میں متعدد مقامات پر میزائل داغے اور ڈرون حملے کیے ہیں، حملوں میں متعدد گھر نشانہ بنے ہیں- تاہم پاکستان کی جانب سے حملوں کے حوالے کوئی سرکاری بیان تاحال سامنے نہیں آسکی ہے-

دی بلوچستان پوسٹ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے حملے جمعرات کی شروعاتی پہر میں ڈرون حملوں کے ذریعے کیا گیا جبکہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے حملے مغربی بلوچستان کے شہر سراوان اور مشرقی بلوچستان سے منسلک ایران کے زیر انتظام حق آباد میں کئے گئے ہیں-

حملوں میں سرکاری حکام کی جانب سے کوئی نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی ہے تاہم متعدد ذرائع گھروں کو نقصانات پہنچنے اور گھروں میں موجود خواتین بچوں کے جانبحق ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں-

واضح رہے گذشتہ روز ایران نے بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سبر کوہ کے علاقے میں بھی ڈرون اور میزائل حملے کئے تھے- ایرانی حکام نے ان حملوں میں ایران مخالف سنی مسلح گروپ جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا-

گذشتہ روز ایران حملوں کے بعد پاکستان نے احتجاجاً اپنے سفیر کو ایران سے واپس بلایا تھا جبکہ تہران میں موجود ایرانی سفیر برائے پاکستان کو بھی واپس اسلام آباد آنے روک دیا تھا-

رات گئے پاکستان کی جانب سے حملوں کی تصدیق تاحال دونوں ممالک کی جانب سے نہیں کی جارہی ہیں-