زامران: موبائل ٹاور نذر آتش

254
فائل فوٹو:

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم افراد نے کمیونیکیشن کمپنی کی ٹاور کو نذر آتش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب کیچ کے علاقے زامران دشتک مقام پر نامعلوم افراد نے یوفون کمپنی کے ٹاور کو نذر آتش کر کے ناکارہ بنا دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد مذکورہ ٹاور سے مواصلاتی رابطہ معطل ہوکر رہ گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں مواصلاتی کمپینوں کے ٹاوروں کو نشانہ بنائے جاچکے ہیں جنکی ذمہ داریاں آزادی پسند مسلح تنظیمں قبول کرچکی ہیں، تاہم اس کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔