جعفر آباد: خواتین سمیت 10 افراد پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

695

مقامی ذرائع کے مطابق شیرانی قبیلے کے ذیلی شاخ درکانی کے سربراہ وڈیرہ غلام محمد شیرانی سمیت کئی افراد کو گذشتہ روز انکے گھر جعفرآباد سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جعفرآباد کے رہائشی شیرانی قبیلے کے ذیلی شاخ درکانی کے سربراہ وڈیرہ غلام محمد شیرانی کئی افراد سمیت گزشتہ روز خفیہ لوگوں نے لاپتہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز جعفرآباد کے علاقے روجہان جمالی ایریا گوٹ وڈیرہ محمداکبر شیرانی مری میں نامعلوم افراد نے چھاپہ لگاکر وڈیرہ غلام محمد درکانی شیرانی کے 3 بھائی، 2 خواتین سمیت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا اور سبی کے ایریا میں وڈیرہ غلام محمد شیرانی ایک پیشی کیلئے آئے تھے ان کو بھی 4 باڈی گارڈ سمیت حراست میں لیکر لاپتہ کردیا گیا ہے۔

وڈیرہ غلام محمد سمیت 10 افراد جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں جوکہ تاحال لاپتہ ہیں انکے گھر میں کئی خفیہ لوگوں نے گاڑیوں سمیت پہنچ کر گھر میں گھس کر ان لوگوں کو اغواء کیا ہے۔