‏نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام کا طالبعلم جبری لاپتہ

284

‏نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام کے طالبعلم کو پاکستانی فورسز نے ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تسپ سے شیردل بلوچ ولد ڈاکٹر صمد کو پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر لاپتہ کردیا۔

شیردل بلوچ نے ‏نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کیا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات تقریباً دو بجے پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد نے مذکورہ نوجوان کے گھر کو گھیرے میں لیکر گھر پر چھاپہ مارا، اس دوران سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی فورسز کے ہمراہ تھے۔