خضدار: باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، 2 بچے جاں بحق، 18 افراد زخمی

127
File Photo

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر باراتیوں کی منی ویگن حادثے کا شکار، 2 بچے جاں بحق، 18 افراد شدید زخمی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق بروز بدھ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تاریکی ایریا میں نغاڑ سوراب سے خضدار جانے والی باراتیوں کے منی ویگن ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ 18 باراتی زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے دونوں بچوں کا تعلق گدر سے بتایا جاتا ہے۔