ترکیہ: انقرہ میں خود کش بم حملہ

212

تجارتی گاڑیوں کے ذریعے 2 مسلح افراد نے پولیس ڈائریکٹریٹ کے دروازے پر آکر خود کش بم حملہ کیا ہے – وزیر داخلہ علی یرلی قایا

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے باہر دھماکے اور گولیوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں، ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کے قریب ہوا، جب پارلیمنٹ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلنے والی تھی۔

داخلہ امور کے وزیر علی یرلی کایا نے بتایا کہ دو دہشت گرد ایک گاڑی میں وزارت داخلہ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے داخلی گیٹ کے سامنے 09.30 کے قریب آئے تھے، جنہوں نے حملہ کردیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرا دہشت گرد کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا۔

علی یرلی کایا نے بتایا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔