ترکیہ: استنبول میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

409

ترکیہ کے شہر استنبول میں زوردار دھماکےکے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق دھماکا استنبول کے تقسیم اسکوائر کی استقلال اسٹریٹ میں ہوا، دھماکا مبینہ طورپر خود کش تھا۔

دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دھماکے میں 5 افراد کے ہلاک ہونے اور 36 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

گورنر استنبول نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں 5 اموات ہوئی ہیں جب کہ 27 زخمی ہیں جن میں سے 11 کی حالت تشویش ناک ہے۔

دھماکےکے وقت سیاحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اتوارکا روز ہونے کے باعث تقسیم اسکوائر پر سیاحوں کا رش تھا۔