گدان ادبی دیوان بلوچستان کی جانب سے سوراب میں ادبی میلے کا اہتمام

241

گدان ادبی دیوان بلوچستان کی جانب سے سوراب میں مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں ادیب، دانشوروں و قلم کاروں نے شرکت کی ۔

سماجی خدمات، معاشرتی مسائل، تعلیمی نظام سمیت دیگر معاملات کے متعلق شعرا نے اپنے شاعری پیش کیے۔

اتوار کے روز گدان ادبی دیوان بلوچستان کے حسبِ معمول کے مطابق محفلِ مشاعرہ ٹاون ہال سوراب شہر میں منعقد ہوا، اس محفل مشاعرے کے مہمان خاص براہوئی اکیڈمی کے مرکزی پریس سیکرٹری امان صابر براہوئی ان کے ہمراہ اعزازی مہمان ادیب و دانشور گدان ادبی دیوان بلوچستان کے فنانس سیکرٹری حاجی فرید فراق مہر، محسن بسمل محفلِ ادب و محفلِ مشاعرہ سے حاجی فرید فراق مہر،امان صابر براہوئی، چئیرمین سلام الفت، صادق ندیم، سراج احمد بلوچ، صدف بلوچستانی، رجب ساگر، نوید صابر، عنایت ساغر، استاد خنجری، استاد جان علی، غفار عاطف، صادق صادقی، الطاف راجا، محی الدین بلوچ، صلاح الدین میرزا، میر میر احمد عمرانی، زبرین زیرک، اقبال سحر، جاوید فراز ریکی، ستار ساقی، ابوبکر الفت، سنگت الیاس و دیگر شعرا نے اپنے اپنے کلام پیش کیے۔

جبکہ پروگرام سے مہمان خاص امان صابر براہوئی، چیئرمین گدان ادبی دیوان بلوچستان سلام الفت نے شعرا کی جانب سے پیش کیے گئے کلام کو داد دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں بے خوشی ہوئی کہ سوراب سرزمین سے پر مہر اور پختہ خیال کے نوجوان شعرا ہمیں اس پروگرام میں ملا۔

مزید مہمان خاص امان صابر براہوئی نے کہا کہ گدان ادبی دیوان بلوچستان کے چیئرمین سلام الفت اور اسکے کمپنی کو جاتا ہے کہ انہی کی بدولت آج کا یہ پرمغز مشاعرہ منعقد ہوا۔

اس موقع پر چیئرمین سلام الفت نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ساتھ ادبی دنیا کے متعلق گدان ادبی دیوان بلوچستان کے ممبران رہنمائی فرمائیں گے ۔

پروگرام میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عنایت ساغر نے سرانجام دے دیئے جبکہ اس پروگرام میں سوراب سے ادب دوست شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔