قلات اور کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملے

425

بلوچستان کے ضلع قلات اور کیچ میں مسلح حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

قلات میں فورسز پر حملہ شاہ مردان کے مقام پر کیا گیا جہاں مسلح افراد نے مختلف ہتھیاروں سے فورسز پر حملہ کیا اور بعدازاں نامعلوم سمت فرار ہوگئے۔

حملے کے بعد علاقے میں فورسز کی آمد و رفت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ حکام نے تاحال نقصانات کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

ضلع کیچ کے علاقے مند، چکاپ میں گذشتہ شام نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملے کے وقت شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  آج صبح مذکورہ علاقے میں ہیلی کاپٹر پہنچ گئے ہیں۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ حملوں کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔