مغربی بلوچستان کا نوجوان کیچ سے لاپتہ

309

مغربی بلوچستان سراوان احمد آباد کی رہائشی خاتون خیر بی بی نے سول سوسائٹی تربت کے کنونئیر گلزار دوست کے ہمراہ ہفتے کے روز پریس کلب تر بت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کا 17 سالہ نواسہ بالاچ ولد عطااللہ مغربی بلوچستان کے علاقہ سراوان سے کئی روز پہلے روز گار کی تلاش میں تربت آئے ہوئے تھے اور اپنے ایک دوست کے ہمراہ شہر گھومنے گئے جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔

اس موقع پر گلزار دوست نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نوجوان بارے مزکورہ زمیاد ڈرائیو ر کا کہنا ہے کہ ہم سفر پر تھے کہ ندی میں ہم پھنس گئے ،تاہم میں اپنے جان بچانے میں کامیاب ہوگیا مگر جس طرف بالاچ بیٹھے ہوئے تھے اس طرف پانی گھرا تھا جس کی وجہ وہ نکل نہ سکا اور اسے پانی بہاکر لے گیا ۔

انھوں نے بلیدہ ،زامران ،دازن اور قریبی علاقوں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے قریبی ندی نالوں،جھاڑیوں میں مذکورہ نوجوان کو تلاش کریں ،خدانخواستہ اگر وہ زندہ نہیں ہے تو اس کا نعش ملنا چاہئے ۔

اس موقع پر لاپتہ نوجوان کے نانی نے کہاکہ ایک وائس نوٹ میں انھیں بتایا گیا ہے کہ بالاچ زندہ ہے کسی شخص انھیں دیکھا ہے مگر معلوم نہیں وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ اگر وہ زندہ ہے تو انھیں معلومات دی جائیں اور مقامی انتظامیہ اور اہل علاقہ انھیں تلاش کرنے میں پریشان حال لواحقین کی مدد کریں۔