پنجگور و ڈیرہ غازی خان سے دو افراد جبری لاپتہ

218

پنجگور اور ڈیرہ غازی خان سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے دو افراد کو جبری گمشدگی کی شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت قادر بخش ولد واجداد سکنہ کلری گچک پنجگور اور راشد سکنہ ڈیرہ غازی خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قادر بخش کو فورسز نے رواں ماہ 15 جون کو گچک کہن فوجی کیمپ بلاکر بعدازاں حراست میں لیا ہے جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب راشد کو فورسز نے گذشتہ جمعہ کو ڈیرہ غازی کے سے حراست میں لیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔