راولپنڈی: روڈ حادثے میں بارہ افراد ہلاک، تیس زخمی

315

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے لئے راولپنڈی سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر بس کو کلر کہار سالٹ رینج میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

اس حادثے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار بھی حادثے کا شکار بس کی زد میں آئی۔

ویڈیو میں دیکھا سکتا ہے کہ گذشتہ روز صبح 10 بج کر 13 منٹ پر ایک نیلے رنگ کی تیز رفتار بس موڑ کاٹتے ہوئے پلٹی اور قلا بازی کھاتے ہوئے دوسرے روڈ پر چلتی سفید رنگ کی کار کو روندتے ہوئے رک گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی اور بس دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دوسری جانب سالٹ رینج مسافر بس حادثے کا مقدمہ تھانہ کلر کہار میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ موٹر وے پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اڈا منیجر، بس مالک، ڈرائیور، موٹر وہیکل ایگزامینر کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسافروں نے اڈا منیجر اور ڈرائیور کو بتایا تھا کہ بس ٹھیک نہیں۔