سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

81

بلوچستان کے شہر سبی اور اسکے مصافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر 34
منٹ پر محسوس کیے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے والے شہری کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف آگئے تھے تاہم وہ اب بھی آفٹر شاکس کیوجہ سے خوف کا شکار ہیں