بدخشاں میں دھماکہ، ایک اور طالبان رہنماء جاں بحق

347

افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں جمعرات 8 جون کو صبح 10 بج کر 50 منٹ پر فیض آباد شہر میں مسجد نبوی کے قریب دھماکہ ہوا۔

یہ دھماکہ بدخشاں کے ڈپٹی گورنر مولوی نثار احمد کے جنازے کے قریب ہوا جو منگل 6 جون کو ایک دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کا ہدف بغلان پولیس کے سابق سربراہ مولوی سیف اللہ تھے۔ بدخشاں کے انفارمیشن اینڈ کلچر کے سربراہ معیز الدین احمدی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے مولوی سیف اللہ بھی جانبحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بدخشاں صوبے ڈپٹی گورنر مولوی نثار احمد ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔