کوئٹہ: بی بی ماہ ناز انتقال کرگئی

391

بلوچستان میں سرگرم انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس کونسل اف بلوچستان کی چیئرپرسن بی بی گل بلوچ کی والدہ اور بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرحوم رہنما محمد حسین بلوچ کی بیوہ بی بی ماہناز بلوچ آج کوئٹہ میں انتقال کرگئی۔

قریبی ذرائع کے مطابق بی بی ماہناز آج کوئٹہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

بی بی ماہ ناز بلوچ ضعیف العمر ہونے کے باوجود بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہر وقت احتجاجوں اور دھرنوں میں شریک ہوکر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

بی بی ماہ ناز کے دو بیٹے بھی پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں جانبحق ہوئے ہیں ان کے بارے میں دستیاب معلومات کے مطابق وہ بلوچ مسلح بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف ) کے رکن تھے۔