مستونگ: مسلح افراد کا بھائیوں پر فائرنگ، ایک ہلاک، ایک زخمی

249

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بھائی کو ہلاک، دوسرے کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ کل رات مستونگ کے علاقے قابو میں پیش آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے نامعلوم مسلح افراد نے کل رات دونوں بھائیوں کو گھر کے باہر بلاکر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

فائرنگ سے عبدالوہاب ولد یار محمد موقع پر ہلاک اور نصیر احمد ولد یار محمد شدید زخمی ہوا ہے۔ تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔