بی این پی کی مطالبات حل کرنے کی دہانی، احتجاج موخر کرتے ہیں۔ طالبات نرسنگ کالج خضدار

138

نرسنگ کالج خضدار کی طالبات نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بی این پی مینگل سمیت خضدار کی سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد سے مذاکرات میں مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرانے پر اس امید پر احتجاج کو موخر کرتے ہیں کہ دو ہفتوں میں نرسنگ کالج خضدار کے مسائل کو ارباب اختیار سنجیدگی سے حل کرینگے۔

طالبات کا کہنا تھا کہ ہم وفد سے کامیاب مذاکرات کے بعد پرامید ہیں کہ وفد دو ہفتوں کے دئے گئے دورانیے میں نرسنگ کالج کے مسائل حل کرکے اپنا کردار ادا کرکے علم دوستی کا ثبوت دینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذکورہ مدت تک خاطر خواہ شنوائی عمل میں نہیں لائی گئی تو ہم احتجاج دوبارہ شروع کرنے اور اس میں مزید وسعت لانے کا بھر پور اختیار رکھتے ہیں۔